اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے سال نو کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے گا، امید ہے 2017 میں پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا اور یہ سال ملک کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سال نو کی آمد کے موقع پر وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میں نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میری دعا ہے کہ نیال سال پاکستان میں خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے، 2017 پاکستان کے لیے نیا باب ثابت ہوگا اور ہم ملک کر دہشت گردی کے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔
وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2017 کا سورج چیلجز سے نمٹنے کے عزم کا لے کر طلوع ہوگا اور یہ سال ہمارے لیے نئی روح اور قومی تجربے کے ساتھ خوشخبریاں بھی لائے گا۔
پڑھیں: ’’ آرمی چیف کا افغان قیادت کو فون، نئے سال کی مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم ‘‘
میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ’’مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان ایک پرامن، ترقی یافتہ ملک کے طور پر اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت بے لوث طریقے سے اپنے منصوبے اور وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، میری پرخلوص خواہش ہے کہ نیا سال بے لوث اتحاد، قومی ضروریات اور مفاہمت کے ساتھ نئی راہیں لے کر آئے‘‘۔
پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی نئے سال کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2017 ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔