بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نئے سال کے آغاز پر پاکستانی ٹیم آسٹریلین وزیراعظم کی مہمان بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئے سال کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلین وزیراعظم کی مہمان بن گئی، انتھونی البانیز نے سڈنی میں دونوں ٹیموں کے اعزاز میں تقریب سجادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم انتھونی البانیز کی تقریب میں پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹرز کے علاوہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس قابل دید رہی۔

انتھونی البانیز نے قومی کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی بھی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھی پاکستان ٹیم بہتر کھیلے گی اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اس موقع پر کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود نے پاکستان ٹیم کو مدعو کرنے پر آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ شان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں سیریز کے دوران مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

قومی کپتان نے کہا کہ اس طرح کے دورے میں کھلاڑیوں ملک کے سفیر کا کردار ادا کرنے کے موقع بھی ملتا ہے۔ پُرامید ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مہمان ٹیم اور کینگروز تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بدھ 3 جنوری کو مدمقابل آئیں گے۔ آسٹریلیا پہلے ہی سریز جیت چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں