ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

2025 میں اڑان بھرنے والی فلائٹ 2024 میں لینڈ کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وقت ہمیشہ آگے بڑھتا ہے مگر 2025 میں اڑان بھرنے والی پرواز دوبارہ ایک سال پیچھے یعنی 2024 مین لینڈ کرگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں مسافر طیارے نے 2025 کے پہلے دن اڑان بھری اور وہ دوبارہ 2024 میں لانس اینجلس کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اتری۔

کیتھے پیسیفک فلائٹ 880 ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے سے مقامی کے مطابق آدھی رات کے بعد روانہ ہوئی تھی۔

- Advertisement -

جیٹ ایئرلائنز نے بحر الکاہل کے اوپر سے راستہ بنایا، پرواز یکم جنوری سال 2025 کی رات 12 بج کر 38 منٹ پر اُڑی اور پھر حیران کن طور پر لاس اینجلس میں 31 دسمبر  2024کو رات 8 بج کر 55 منٹ پر لینڈ کرے گی۔

دراصل ہانگ کانگ لاس اینجلس سے وقت میں 16 گھنٹے آگے ہے۔

اس لیے جب اس منفرد پرواز کے مسافر فلائٹ میں بیٹھے تو اس وقت ہانگ کانگ میں نیا سال شروع ہوچکا تھا اور جب وہ لاس اینجلس پر لینڈ کریں گے تو وہاں نئے سال کے آغاز میں کچھ گھنٹے باقی ہوں گے۔

اس طرح ہانگ کانگ کے مسافروں نے نئے سال کا جشن دو مرتبہ منایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں