تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

ڈکیتی کا ملزم ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا

واشنگٹن : امریکی ریاست نیویارک کے ایک بینک میں ڈکیتی کرنے والے شخص کو ضمانت پر رہائی ملی تو ملزم بغیر وقت ضائع کیے دوبارہ ڈکیتی کی واردات کرنے پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک ڈکیتی کی دلچسپ واردات امریکی ریاست نیویارک کے شہر نیویارک میں پیش آئی جہاں ایک ملزم نے منگل کے روز بینک میں داخل ہوکر کیشئر کو پرچی دی جس پر لکھا تھا کہ ‘میرے پاس پستول ہے اور میں بینک لوٹنے آیا ہوں، میرے بیگ میں پیسے بھر دوں، یہ پیسے میں استعمال کروں گا’۔

بینک ملازم نے 2300 ڈالر ( تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے) کی رقم ڈکیٹ کے حوالے کی، جسے لیکر وہ بینک سے نکلا مگر بدقسمتی سے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم کے وکیل نے اسے ضمانت پر رہائی دلوا دی۔

ملزم نے بغیر کوئی وقت ضائع کیے عدالت سے نکلتے ہی ڈکیتی کی نیت سے اسی بینک کی دوسری برانچ کا رُخ کیا اور بینک سے محض 100 ڈالر (تقریباً 1500 روپے) کی معمولی رقم لوٹی لیکن اس مرتبہ پھر قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ملزم بینک سے باہر نکلنے کے کچھ لمحوں بعد پولیس کے ہاتھوں دوبارہ گرفتار ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -