جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

نیویارک کی یونیورسٹی سے مطالعہ فلسطین کے لیکچرار کی ملازمت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی دباؤ پر نیویارک کی گورنر نے یونیورسٹی سے مطالعہ فلسطین کے لیکچرار کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر کیتھی ہوچول نے نیو یارک کی پبلک سٹی یونیورسٹی یا CUNY کو حکم دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حامی گروپوں کے دباؤ کے بعد "فلسطین اسٹڈیز” کے لیکچرار کی ملازمت کی فہرست کو ہٹا دیں۔

گورنر کے ترجمان نے یویارک پوسٹ کو بتایا کہ گورنر ہوچول نے CUNY کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس نوکری کی پوسٹنگ کو ہٹا دیں اور اس پوزیشن کا مکمل جائزہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کلاس روم میں یہود مخالف نظریات کو فروغ نہیں دیا جاتا۔

Kathy Hochul

ان کا کہنا تھا کہ گورنر نے یہود دشمنی کی تمام اقسام کی سختی سے مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز بیان بازی کی CUNY یا ریاست نیویارک میں کہیں بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ملازمت کی فہرست میں "تاریخی بنیادوں پر اسکالر کا مطالبہ کیا گیا ہے جو فلسطین سے متعلق مسائل پر بات کرے جس میں آباد کار استعمار، نسل کشی، انسانی حقوق، نسل پرستی، ہجرت، آب و ہوا اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی، صحت، نسل، جنس اور جنسیت وغیر شامل تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں