اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، نیویارک ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ممتاز عالمی اخبار نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے حوالے سے ادارتی رپورٹ جاری کردی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج کو حکومت کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف تشدد اور خونریزی کی کھلی چوٹ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک ٹائمز نے کشمیر کے حوالے سے اداریہ شائع کیا جس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے 1990 سے اب تک 432 سے زائد کشمیریوں کو دورانِ حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظلوم کشمیری تشدد کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں مگر بھارتی قوانین میں ایسے سقم موجود ہیں جن کی وجہ سے تشدد کرنے والے فوجی اہلکار باعزت بری ہوجاتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں لکھا کہ اُن کے تحقیقاتی صحافی نے متاثرین اور اہل خانہ کیے اور تصدیق کے لیے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کیا جہاں ڈاکٹرز نے پیلٹ گنز کے استعمال کا انکشاف بھی کیا۔

ممتاز عالمی جریدے نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریہ میں کہا کہ بھارت کے قوانین کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف تشدد اور خونریزی کی کھلی آزادی حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں