اشتہار

نیویارک:ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں103 مسافر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی شہرنیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں سو سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

واقعہ نیو یارک کے علاقے بروکلین کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں ایک سو تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

t2

- Advertisement -

 

train-1

 

nyc4

حکام کا کہنا ہے کہ اکثر افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیویارک کے گورنر انیڈریو کا کہنا ہے کہ ٹرین فار روکوے سے آرہی تھی تاہم وقت پر بریک نہ لگنے جبکہ اس کی رفتار آہستہ ہونے کے باوجود وہ ایک بلاک سے ٹکرا کر پٹری سے نچے اُتر گئی۔

ny2

t1

پولیس نے حادثے کے بعد ریلوے ٹریک بند کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متاثرہ ٹرین کے ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ٹرین کے پڑی سے اُتر جانے کے بعد ہر جانب افراتفری کا ماحول اور زخمیوں کا خون خوف زدہ کرنے والا تھا۔

دوسری جانب میٹروپولٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے چیئرمین ٹام پرینڈورگسٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ دار ممکنہ طور پر انجینئر ہیں جو بلاک سے قبل ٹرین کو روکنے میں ناکام رہے، جس وقت ٹرین کو حادثہ پیش آیا اس کی رفتار 10 سے 15 میل فی گھنٹہ تھی، جو معمول کی رفتار ہے۔

ny3

ny1

خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں نیوجرسی ٹرانزٹ ٹرین ہوبوکن میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس میں ایک خاتون ہلاک اور 114 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں ایک انجینئر بھی شامل تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں