آکلینڈ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین واحد چار روزہ میچ کا آغاز ہوگیا، کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شاہینز اور نیوزی لینڈ کے کیویز کے درمیان دنیائے کرکٹ کا پہلا اور واحد چار روزہ میچ کھیلا جارہا ہے جس کا آغاز آج سے نیوزی لینڈ میں ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
چار روزہ میچ میں پاکستانی شاہینز کی قیادت روحیل نذیر کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور عمران بٹ شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق روحیل نذیر کی قیادت میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف فواد عالم، عماد بٹ، یاسر شاہ، نسیم شاہ، سہیل خان اور محمد عباس بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔