آکلینڈ: پاکستان کے خلاف دو ایک روزہ میچوں کے لیے نیوزی لینڈ نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں 2 اسپنرز بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میں ہوگا جبکہ کیویز نے ابتدائی 2 میچز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے بلے باز مارٹن گپٹک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اوپنگ بلے باز جارج ورکر 13 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچ گئی
نیوزی لینڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنرکوٹیم میں شامل کیا ہے جو اسپن باؤلنگ کے شعبے میں خدمات پیش کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے اسکواد میں کپتان کین ولیمسن، ڈگ بریسویل، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن ، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی ، روس ٹیلر اور مارٹن گپٹل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔