آکلینڈ : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کیویز کی ٹیم کا اعلان کردیا، جس کے تحت جمعے کو پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنر کریں گے۔
نیوزی لینڈ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں کیویز ٹیم کے ولیم سن اور بولٹ دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ ساؤتھی، کائیل چیمی سن بھی پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ کے آخری رکن کو بھی کلیئرنس مل گئی
خیال رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہینوں کی کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ میچ کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔ قومی ٹیم جم کر پریکٹس کررہی ہے۔