منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ دراز، نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹی 20 میچ بھی ہار گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے اور گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ بھی ہار دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈنیڈن میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ 15 اوورز میں 9 وکٹوں پر 135 رنز اسکور کیے۔ کیویز نے مطلوبہ 136 رنز کا ہدف با آسانی چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے 66 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ٹم سیفرٹ (45) اور فن ایلن (38) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی بولرز نے جلد ہی مزید دو وکٹیں مارک چیمپن (1)، جیمز نشام (5) رنز کی حاصل کیں۔ تاہم 97 پر چار وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مچل ہے نے 132 تک پہنچایا۔

تاہم جب کیویز کو جیت کے لیے صرف تین رنز درکار تھے تو ڈیرل مچل 14 رنز کے انفرادی اسکور پر حارث رؤف کی دوسری وکٹ بن گئے۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ 136 رنز کا ہدف 11 گیندیں قبل حاصل کر کے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ مچل ہے 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان مائیکل بریسویل نے  وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے 5 رنز اسکور کیے۔ ٹم سیفرٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے کامیاب بولر رہے اور 20 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ جہاں داد خان، خوشدل شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی تین اوورز میں 31 رنز لٹانے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ نائب کپتان شاداب خان 26اور شاہین شاہ آفریدی ناٹ آؤٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس نے مقررہ 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بورڈ پر سجائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی، بین سیئرس، جمیز نشام اور اش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ جمعہ 21 مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں