ہرارے : نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں اڑتیس رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی۔
ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹ پر دو سو تہتر رنز بنائے، کین ولیمسن نوے اورپارن گپٹل بیالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کے اوپنرز نے ستانوے رنز کا شاندارآغاز فراہم کیا لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہوتے ہی بلے بازوں کی لائن لگ گئی، زمبابوے کی پوری ٹیم سینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو پینتس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
شین ولیمز اور ہملٹن مساکڈزا کی نصف سنچریاں بھی ٹٰم کو شکست دے سے نہ بچاسکی، کین ولیمسن کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔