تازہ ترین

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

پاکستانی حکام سے کہا ہے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے: امریکا

واشنگٹن: امریکا نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے...

حکومت کا توانائی بچت کیلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی بچانے کیلیے دکانیں...

بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ نے شاندار ریکارڈ بناڈالا

ہیگلی اوول: نیوزی لینڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔

تیسرے اور آخری میچ میں کیوی ٹیم جیتنے کی پوزیشن میں تھی تاہم بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔

کیوی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیتی، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے سے انکار، رمیز راجا کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

بارش سے متاثرہ اس ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے 41 سال پرانا ریکارڈ دوبارہ دہرایا، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھارت کو 1981 میں مسلسل دو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سامنے صرف 219 رنز ہوگئی تھی۔

بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل، ایڈم ملنے نے 3 تین جبکہ ٹم ساؤتھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے 18 اوورز میں ایک وکٹ پر 104 رنز بنائے تھےکہ بارش کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا، اس وقت ڈیون کانوے 38 اور ولیمسن 0 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

Comments