ولنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ‘ڈیوڈ وائٹ’ کا کہنا ہے کہ ٹیم کی محفوظ روانگی کے انتظامات میں مدد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ وائٹ نے کہا یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بہت مشکل وقت ہے، نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کی بہت منتظر تھی، جمعے کو سب کچھ بدل گیا، ایڈوائزری بدلی اور تھریٹ لیول بدلا، نیوزی لینڈ کی حکومت نے مخصوص اور مصدقہ خطرے کی پیشگوئی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی کنسلٹنٹس نے ایڈوائزی کی تصدیق کی، دیگر آزاد ذرائع نے بھی موصول تھریٹ ایڈوائزری کی حمایت کی، تھریٹ کی عمومی نوعیت سے فوری پی سی بی کو آگاہ کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ تھریٹ ایڈوائزری کی مخصوص تفصیلات افشا نہیں کی جاسکتیں، ایڈوائززی کے بعد دورہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا، ہم نے فیصلے سے قبل نیوزی لینڈ میں حکام سے کئی بارمشاورت کی، مشاورت کے بعد ہم نے ذمہ دارانہ لائحہ عمل اختیر کیا۔
ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایڈوائس کے بعد کسی بھی طور ملک میں نہیں رہ سکتے تھے۔