منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو پھر سے اپنے کوچنگ پینل کا حصہ بنا لیا ہے، وہ دورہ بنگلہ دیش میں کیوی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں، سابق پاکستانی کوچ کیویز کو اسپن بولنگ کے گر سکھائیں گے، وہ بنگلہ دیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر کو دورہ بنگلا دیش کے لیے کوچنگ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تو مہمان ٹیم نے انھیں کوچنگ کے لیے منتخب کیا تھا۔

اس سال نومبر، دسمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش شیڈول ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں