پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز 17 ستمبر کو ون ڈے سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان پہنچی ہے، کیوی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز دھاکہ سے چارٹڑ فلائٹ بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا نجی ہوٹل میں کرونا ٹیسٹ ہوگا، مہمان ٹیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کیوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹراسکواڈ میچ شیڈول ہے جب کہ ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اٹھارہ برس بعد پاکستان پہنچی ہے، آخری مرتبہ کیوی کھلاڑیوں نے 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا خوش آئند ہوگا، یہ سیریز پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک قدم ہے۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متواتر کرکٹ ہونا خوش آئند ہے، تمام کھلاڑی پاکستان دورے پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں، ون ڈے میچز کے لیے 4 پچز تیار کی گئی ہیں، گراؤنڈ میں 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ ون دے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے، قومی ‏اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جب کہ نائب کپتان کی شاداب خان ہوں گے۔

آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، ‏حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ ‏آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں