جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 154 رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائیفرٹ نے 57 رنز کی شاندار اننگر کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، مارک چیمپن 34، گلین فلپس23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Image

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے انتیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ نے بھی دوکھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

قبل ازیں آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہوسکا، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے جال سے نہ نکل سکی، کیویز بولرز نے اپنی عمدہ بولنگ کی مدد سے پاکستان کے بلے بازوں کو قابو کیا۔تجربہ کار بلے باز محمدحفیظ اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،حیدر علی3،خوشدل شاہ16،محمدرضوان17رنزبناسکے، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان نے کیویز بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے، عماد وسیم نے مشکل وقت میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو بہتر بنایا۔پاکستان بیٹنگ کے آخری اوورز میں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے مجموعے کو اسکور بورڈ پر بہتر بنایا، آل راؤنڈر کی اننگز میں تین بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

کیویز بولرز نے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ڈفی پاکستان کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، جنہوں نے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسکاٹ کوجیلنجن نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایش سودھی اور بلیئر تھکنر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ میچ کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے سیریزمیں کم بیک کی کوشش کریں گے۔

سیریز کا دوسرا میچ ہملٹن میں بیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں