لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔
ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔
جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت جانتے ہیں؟
دریں اثنا سہ فریقی سیریز سے قبل نائب کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہ، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے،
نائب کپتان قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی، سب کھلاڑی پاکستان میں ایونٹ کھیلنے کیلئے پُرجوش ہیں۔