بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

سیاحوں کی بڑی مشکل آسان! نیوزی لینڈ کے ویزا قوانین میں نرمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

قدرت کے ان حسین مقامات کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ گھومنے پھرنے کے ساتھ یہاں کام بھی کر سکیں گے۔

نیوزی لینڈ اپنے سیاحت کے شعبے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے چھٹیاں منانے والوں کو وزٹ کے دوران کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے ویزا قوانین میں نرمی کر رہا ہے۔

امیگریشن منسٹر ایریکا سٹینفورڈ نے بیان میں کہا کہ وزیٹر ویزا 27 جنوری سے تبدیل ہو جائے گا تاکہ لوگوں کو ملک میں سفر کے دوران کام کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاحوں کی ایک بالکل نئی مارکیٹ ہے ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے ملک کو دیکھنے اور کام کرنے کے لیے ایک مثالی جگہ کے طور پر اپنائیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ کتنے لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، لیکن ڈیجیٹل ویزے بیرون ملک "غیر معمولی طور پر مقبول” رہے ہیں اور نیوزی لینڈ ان لوگوں کو ہدف بنا رہا ہے جو یہاں کام کرنے اور سفر کرنے کا موقع چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات

آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے:

اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔

آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔

اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو آپ کو درخواست دیتے وقت اپنے پاسپورٹ کی ایک کاپی اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ اگر آپ کو درخواست دینے کے بعد اپنا پاسپورٹ بھیجنے کی ضرورت ہے تو آپ کو بتائیں گے۔

اگر آپ کاغذی درخواست جمع کراتے ہیں تو اپنا اصل پاسپورٹ یا تصدیق شدہ کاپی فراہم کریں۔ اگر آپ اپنا اصل پاسپورٹ فراہم کرتے ہیں تو ہم عام طور پر آپ کی درخواست پر تیزی سے کارروائی کر سکتے ہیں۔

میڈیکل سرٹیفکیٹ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ درخواست گزار صحت یاب ہے۔

پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ

واپسی ٹکٹ

رہائش کا ثبوت (ہوٹل بکنگ وغیرہ)

نیوزی لینڈ کے وزٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ

درخواست دہندہ کے پاس آپ کے نیوزی لینڈ میں رہنے کے لیے کافی رقم ہونا ضروری ہے۔

آپ کے پاس کم از کم ایک ہزار نیوزی لینڈ ڈالر فی مہینہ، یا 400 ڈالر فی مہینہ ہونا چاہیے اگر آپ نیوزی لینڈ میں تین ماہ تک رہنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور رہائش کے لیے پہلے سے ادائیگی نہیں کی ہے تو آپ کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 3 ہزار ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے وزٹ ویزا کی فیس

فی الحال نیوزی لینڈ کے معیاری وزٹ ویزا کی فیس 310 ڈالر فی شخص ہے۔

وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کو انٹرنیشنل وزیٹر کنزرویشن اینڈ ٹورازم لیوی آئی وی ایل بھی ادا کرنا ہوگا جس کی فیس 100 ڈالر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں