ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فائنل فور تک رسائی کے لیے کس ٹیم کو کس سے جیتنا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیویز نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔

کیوی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 150 رنز بنا سکی، گروپ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس اور رن ریٹ نے نیوزی لینڈ کی پوزیشن پکی کر دی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا آج فیصلہ آج ہوگا، سڈنی میں انگلینڈ اور سری لنکا آج دوپہر ایک بجے مد مقابل آئیں گے۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم گزشتہ روز آخری گروپ مقابلے میں افغانستان کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیاب تو ہو گئی، مگر رن ریٹ میزبان ٹیم کی بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، اور کینگروز کی فائنل 4 تک رسائی آج انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ پر منحصر ہے، انگلینڈ کی جیت ٹورنامنٹ میں کینگروز کا سفر تمام کر دے گی۔

سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق شان مسعود کا اہم بیان

اس طرح انگلینڈ آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے، سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہے، مگر جیت کینگروز کو ٹاپ چار ٹیموں میں پہنچا دے گی، دوسری طرف انگلینڈ کو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔

گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ کل ہوگا، پاکستان، بھارت اورجنوبی افریقا دوڑ میں تاحال شامل ہیں۔

ورلڈ کپ، گروپ ٹو میں کل 3 اہم میچز ہوں گے، جنوبی افریقا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا، جنوبی افریقا جیتا تو سیمی فائنل میں انٹری ہو جائے گی، اگر ہارا تو پاکستان کو جیتنا ہوگا۔

پاکستان کا مقابلہ ایڈیلیڈ میں بنگلا دیش سے ہوگا، جب کہ آخری میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان ہوگا، بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پر ہے، اگر بھارت جیتا تو سپر فور کے لیے کوالیفائی کر لے گا، اگر جنوبی افریقا اور بھارت اپنے میچ جیت گئے تو پاکستان آؤٹ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں