تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نیوزی لینڈ پاکستان آنے کو تیار، ٹیسٹ اور ون ڈے میچز شیڈول

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آنے پر تیار ہو گئی، کیوی ٹیم دورہ پاکستان میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے دوران 2 ٹیسٹ اور آئی سی سی سپرلیگ کے ‏‏3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کاحصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ بورڈ میں منسوخ میچز کی بحالی کیلئے بھی رابطے جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ‏جانب سے منسوخ کی گئی سیریز 23-2022میں ہوسکتی ہے۔

8اکتوبر کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ ری شیڈول کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین ‏رمیز راجہ سے رابطہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات پر دورہ ختم کرکے واپس چلی گئی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار ‏کیا ہے۔ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچز ہو جاتے تو تیاری کا اچھا موقع مل جاتا۔ وہ پاکستان کے خلاف ‏میچ کے منتظر تھے لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ‏پاکستان آنے کی خواہش مند ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی سیریز کنفرم کی ہے۔

Comments

- Advertisement -