ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش، نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔

ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا اور ون ڈے سیریز 0-3 سے جیت لی، پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف تعاقب میں 221 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی بیٹنگ تیسرے ون ڈے میں بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ نے میچ میں 43 رنز سے جیت لیا، پاکستان ٹیم کی جانب سے بابراعظم نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 37، طیب طاہر نے 33 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عبداللہ شفیق 33، عثمان خان 12، سلمان علی آغا 11، نسیم شاہ17، فہیم اشرف 3 رنز بنا سکے جبکہ بین سیئرز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا، تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کے بعد ٹاس ہوا جہاں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بارش کے باعث میں 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ پر 264 رنز بنائے تھے، کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ماریو نے 58 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 2،فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں