نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے، ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔
نومبر میں ہانا راوہیتی میپی کلارک نے پارلیمنٹ میں ہاکا رقص کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور ایک متنازع بل کی کاپی پھاڑ دی تھی، اس دوران ویٹیٹی اور نگریوا پیکر بھی ان کے ساتھ شامل تھے۔
جس کے بعد استحقاق کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ ماوری پارٹی کے شریک رہنماؤں ڈیبی نگاریوا پیکر اور راویری ویٹیٹی کو 21 دنوں جبکہ 22 سالہ قانون ساز ہانا راوہیتی میپی کلارک کی رکنیت 7 دونوں کیلیے معلط کی جائے۔
تاہم اب کمیٹی نے ان تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکا ڈانس دیکھ کر دیگر قانون ساز بھی اسی راہ پر لگ سکتے ہیں۔
واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کے مطابق ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے، ہاکا ڈانس دیکھ کر دیگر قانون ساز بھی اسی راہ پر لگ سکتے ہیں اس لیے انہیں ایک ہفتے کیلئے معطل کیا جاتا ہے۔