تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 449 رنز بنا کر آؤٹ

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ پہلی اننگ میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی آخری وکٹ نے 104 رنز جوڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی آخری وکٹ پر ٹیل اینڈرز نے پاکستانی بولرز کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں اور آخری وکٹ کی شراکت میں 104 رنز بنے۔

کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے یوں پاکستان کو ایک صبر آزما وقت کے بعد آخری وکٹ ملی۔ میٹ ہنری 68 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

آج پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ جب 345 کے مجموعے پر گری تو امکان تھا کہ گرین شرٹس آخری وکٹ جلد حاصل کرلیں گے تاہم دسویں نمبر پر آنے والے میٹ ہنری اور گیارھویں نمبر پر آنے والے اعجاز پٹیل نے قومی بولرز کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ اسی دوران میٹ ہنری نے اپنی تیسری نصف سنچری بھی مکمل کرلی۔

کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 433 رنز بنا لیے تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد ابرار احمد نے اعجاز پٹیل کو آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے نیوزی لینڈ کی اننگ کا خاتمہ کیا۔

اس سے قبل آج صبح جب نیوزی لینڈ نے 309 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا۔ تو 340 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ نے اش سودھی کو 11 رنز کے اسکور کلین بولڈ کردیا۔

کیوی وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل نے نصف سنچری مکمل ہی کی تھی کہ 51 کے انفرادی اسکور پر وہ اسپنر ابرار احمد کی وکٹ بن گئے۔ اسپنر نے اگلے ہی اوور میں کپتان ٹم ساؤتھی کو وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ، آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگ کھیلی تھی جب کہ دوسرے اوپنر ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -