اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

پاکستان کا دورہ کرنیوالی نیوزی لینڈ ٹیم میں‌ ناتجربہ کار کھلاڑیوں کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے بڑے ناموں سے محروم اس ٹیم کے 10 کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ماہ 18 اپریل سے پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے کیوی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔

تاہم گزشتہ سال کی طرح امسال بھی پاکستان آنے والی کیوی ٹیم اہم کھلاڑیوں سے محروم ہے کیونکہ کپتان ولیمسن سمیت دیگر بڑے کھلاڑیوں  نے قومی ذمے داریوں پر آئی پی ایل کو فوقیت دیتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

- Advertisement -

سیریز کے لیے جو 15 رکنی کیوی اسکواڈ مچل بریسول کی قیادت میں پاکستان آیا ہے ان میں سے 10 کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں اور ان کا مجموعی تجربہ صرف 53 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا ہے جب کہ ٹیم کی قیادت کرنے والے بریسویل نے گزشتہ 14 ماہ سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیلا ہے۔

ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر اور کین ولیمسن آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل رہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ول ینگ اور گھریلو مصروفیات کی باعث ٹام لیتھم بھی دستیاب نہیں ہو پائیں گے جب کہ ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلیے آرام دیا گیا ہے۔

کیوی اسکواڈ کے مدمقابل پاکستانی اسکواڈ اسٹار کھلاڑیوں سے مالا مال ہے جن میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، نسیم شاہ کے ساتھ محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی سے بولنگ اور بیٹنگ مزید خطرناک ہو گئی ہے۔

دورہ پاکستان: نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

اس صورتحال میں یہ سوال شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں پیدا ہو گیا ہے کہ کیا نیوزی لینڈ کی بی ٹیم کے خلاف پاکستان اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گا یا پھر ناتجربہ کار ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم میں بھی نوجوان کرکٹر کھیلتے دکھائی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں