اشتہار

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ : دہشت گرد کی بندوق پر مسلمانوں کونقصان پہنچانے والوں کے نام درج

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کی بندوق پر مسلمانوں سے نفرت کااظہارکیا گیا اور ایسے لوگوں کے اور جنگوں کے نام سمیت تاریخیں درج ہیں ، جس میں مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مساجد میں حملہ کرنے والے دہشت گرد نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی انتہا کردی، دہشت گرد نے پہلے بندوق پر مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا اور پھر اُسی ہتھیار سے مساجد میں نمازیوں کوشہیدکیا۔

نیوزی لینڈ میں حملہ کرنے والے دہشت گرد کی گن پر ایسے نام اور تاریخیں درج ہیں، جب مختلف ملکوں میں ہونے والی جنگوں میں مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔

- Advertisement -

ترک ٹی وی نے اسلحے پر درج عبارت کی تشریح کردی۔

اینٹون لنڈن پیٹرسن : یہ اس طالبعلم کا نام ہے جس نے سوئیڈن میں مہاجرین کے دو بچوں کو قتل کیا تھا۔

الیگزینڈر بیسونیٹ : اس نے دو ہزار سترہ میں کینیڈا میں مسجد پر حملہ کرکے چھے افراد کوقتل کیا تھا۔

سکندر برگ : البانیہ کے اس رہنما کا نام ہے جس نے خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت شروع کی تھی۔

انتونیو: یہ وینس کے اس فوجی افسر کا نام ہے جس نے ترک مغویوں کو قتل کیا۔

دوسری جانب دہشت گرد کی بندوق پر صلیبی جنگوں کی تاریخ بھی درج ہے، جس میں مسلمانوں کو شکست ہوئی تھی، جن میں معرکہ بلاط الشہداء اور خلاف عثمانیہ کا ویانا کا محاصرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کرنے والے شخص نے بھی پورے واقعے کو ویڈیو گیم کی طرح فلم بند کیا، ایسی ہی گن فائٹ ویڈیو گیمز  میں ولن اکثر مسلمان دکھائے جاتے ہیں جس میں گیم کھیلنے والا بندوق تھامے شلوار قمیض پہنے اور داڑھی والے کرداروں پر گولیاں برساتا ہے۔

ان ویڈیو گیمز میں خاص طور پر افغانستان اور عراق کا وار زون دکھایا اور مخصوص حلیہ بنا کر مسلمانوں کو دشمن دکھایا جاتا ہے، ایسے کئی ویڈیو گیمز میں  مسلمان ملکوں کے پرچم دشمن کے جھنڈے کی حیثیت سے دکھائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ سانحہ : دہشت گرد نے پورے واقعے کو ویڈیو گیم کی طرح فلم بند کیا

واضح ریے یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے دو مساجد پر اُس وقت فائرنگ کی تھی کہ جب وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کا اجتماع شروع ہونا تھا۔ فائرنگ کے واقعے میں 49 مسلمان شہید جبکہ متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے، ملزم نے اپنے گھناؤنے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں