تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی بلے باز آج بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز اسکور کئے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جب کہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔

تنقید پر دلبرداشتہ حارث کو کس چیز نے ریٹائرمنٹ سے باز رکھا؟

فخر زمان 19، اعظم خان 10، محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر ایک رن بنا سکے۔

Comments

- Advertisement -