The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا ٹاکرا آج ہوگا

کارڈف : آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے تیسرے روز آج نیوزی لینڈ، سری لنکا، آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے تیسرے روز آج چار ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ورلڈکپ کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کاؤنٹی گراؤند برسٹول میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز ہی بناسکی تھی اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں حاصل کرکے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں