پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دوسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پھر شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

تورانگا: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمیوں نے شان دار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

پہلے ٹی 20 میں کیویز نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی بیٹسمینوں نے آج ویسٹ انڈیز کے بولرزکی خوب پٹائی کی اور 20 اوورز میں 238 رنز بنا دیے۔

- Advertisement -

گلین فلپس نے نیوزی لینڈ کے لیے 46 گیندوں پر ٹی ٹوینٹی کی تیز ترین سینچری اسکور کی، 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کر دی گئی

گلین فلپس نے 51 گیندوں پر شان دار 108 رنز بنائے، ڈیون کانوے نے صرف 37 گیندوں پر 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 72 رنز سے جیتا، اور سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ کل صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 3 سے 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں