پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ میں سالِ نو کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں سال 2019 کا آغاز ہوگیا۔ آسٹریلیا بھی اب سے ٹھیک 2 گھنٹے بعد نئے سال میں داخل ہوجائے گا۔

دنیا بھر کے وقت میں تبدیلی کے باعث نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ دنیا کا وہ پہلا شہر ہے جو نئے سال کا سب سے پہلے استقبال کرتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہزاروں لوگ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہوگئے، بارہ بجنے سے 10 سیکنڈ قبل لوگوں نے با آواز بلند 10 سے گنتی شروع کی اور 12 بجتے ہی آسمان رنگا رنگ روشنیوں اور پھلجڑیوں سے نہا گیا۔

اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا جشن شروع ہوگیا جو اب سے بہ مشکل 2 گھنٹوں بعد نئے سال میں داخل ہوجائے گا۔

ہزاروں افراد مرکزی مقامات پر جمع ہوچکے ہیں اور نئے سال کی آتش بازی کا انتظار کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا سمیت تمام مغربی ممالک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

ٹائم زون میں تبدیلی کے باعث پاکستان 8 گھنٹے بعد نئے سال میں داخل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں