ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ نے پاکستان کےخلاف پہلا ون ڈے61 رنزسےجیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنزسے شکست دے کر سیریر0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 316 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 166 رنز ہی بنا پائی تھی کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

بارش کے باعث مقررہ وقت پر میچ شروع نہ ہونے کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو قاتح قرار دیا گیا۔

ویلنگٹن کے بیسن ریزرو اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر315 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، کولن منرو58 رنزبنا کر حسن علی کا شکار ہوئے۔

میزبان ٹیم کے کھلاڑی مارٹن گپٹل 48 رنز بناکر فخرزمان کی گیند پرکیچ آؤٹ اور روس ٹیلر 12 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹام لیتھم 3 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیم سن 115 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

ہینری نکولیس 50 رنز بناکر حسن علی کا شکار ہوگئے اس کے بعد کیوی کھلاڑی مچل سینٹنر 7 رنز بناسکے اور محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ساؤتھی 12 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود رہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 316 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو صرف 6 رنز پرٹم ساؤتھی نے اظہرعلی کو آؤٹ کردیا اور 7 رنز کے مجموعی اسکور پربابراعظم بھی ٹم ساؤتھی کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے محمد حفیظ کو آؤٹ کیا اور پاکستان کی چوتھی وکٹ 37 رنزپرگری جب شعیب ملک صرف 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری جب کپتان سرفراز احمد 8 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے اور 132 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں