اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے آگے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ڈھیر

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: سپر 12 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے 89 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اچھا فیصلہ ثابت نہیں ہوا، اور نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 200 رنز بنائے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 7 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 5 رنز کے اسکور پر ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کر کے کینگروز کو پہلا جھٹکا دیا۔ ایرون فنچ 13 رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر کپتان ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد مچل مارش بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور 12 گیندوں میں 16 رنز بنانے کے بعد ایش سودھی کی گیند پر جیمز نیشم کو کیچ دے بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچل سینٹنر نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے پہلی وکٹ 5 ویں اوور میں حاصل کی، انھوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کو آؤٹ کیا۔ فن ایلن نے پہلے ہی اوور سے دھواں دار بیٹنگ کا آغاز کیا، انھوں نے محض 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 125 رنز پر گری تھی جس میں کپتان کین ولیمسن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 152 رنز پر گری جب گلین فلپس 12 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

سڈنی میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ جب کہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن نے کی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں آج انگلینڈ اور افغانستان پرتھ میں مدمقابل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں