پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، 6 وکٹوں پر 176 رنز

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور 176 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ ا نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے 40 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا لیے ہیں۔

کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسین شانتو اور تنزید حسن نے اننگ کا آغاز کیا ہے اور ٹیم کو 45 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

تنزید حسین 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر میں یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے کے بعد کپتان نجم الحسین شنتو بھی 77 رنز کی اننگ کھیل کر رخصت ہوگئے۔

اس وقت کریز پر جاکر علی 24 اور رشاد حسین 16 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جب کہ ول او رورک نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔ ہار کی صورت میں اس کے ساتھ دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان بھی ٹورنامنٹ سے باہر اور گروپ ون سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اس وقت بھرپور فارم میں ہے جس نے آخری پانچ ون ڈے میچز میں سے لگاتار چار میچز جیت رکھے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے ہار چکی ہے اور آخری پانچ میچز میں سے بھی کوئی میچ نہیں جیتا۔ تاہم بنگال ٹائیگرز 2017 چیمپئنز ٹرافی کی نیوزی لینڈ کو ہرا کر تاریخ دہرانے کے لیے بے قرار ہیں۔

اگر بنگلہ دیش گزشتہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ دہراتی ہے تو بیوزی لینڈ کی اپ سیٹ شکست کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کا موہوم امکان ہوگا۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 45 میچ کھیلے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 33 اور بنگلہ دیش نے 11 میچز جیتے ہیں جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں