بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مردان میڈیکل کمپلیکس سے نومولود اغوا، فوٹیج کی مدد سے میاں بیوی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: خیبر پختون خوا میں مردان میڈیکل کمپلیکس سے ایک نومولود بچے کو اغوا کیا گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس کے لیبر روم سے نامعلوم خاتون نے گزشتہ روز ایک نومولود کو اغوا کر لیا تھا، برقعہ پوش خاتون کی بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی تھی۔

- Advertisement -

فوٹیج میں خاتون کو نومولود کو گود میں لے کر جاتے دیکھا گیا، خاتون کے ساتھ فوٹیج میں ایک نوجوان کو بھی دیکھا گیا، پولیس نے ایم ایم سی اسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کو علاقہ چار گلی سے بہ حفاظت بازیاب کرا لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چار گلی کے ایک مکان سے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو نومولود کے اغوا میں ملوث ہیں، بچہ ان کے قبضے سے بازیاب کرایا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک رسائی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں