تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

برطانیہ میں نومولود بھی کرونا وائرس سے متاثر

لندن : برطانیہ میں نومولود میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، نومولود میں ہلاکت خیز وائرس کی تشخیص کا لندن میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے ساری دنیا میں وبا کی شکل میں پھیلنے والا مہلک ترین نئے وائرس کوویڈ 19 اس قدر خطرناک وائرس ہے کہ اس نے نولومود بچوں کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

برطانیہ میں نومولود بچے میں پیدائش کے فوری بعد کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد بچے کا کوویڈ 19 وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں کو پیدائش سے ایک روز قبل ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بچے کی پیدائش کے بعد جب اس کا ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ مثبت آئی جس کے کچھ دیر بعد نومولود بچے کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

کرونا وائرس کی وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں اب تک 11 افراد ہلاک جبکہ 798 شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے متاثرہ ماں کی نومولود بچی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، مذکورہ بچی کی پیدائش کرونا سے شدید متاثر ووہان کے ایک اسپتال میں ہوئی تھی جو پہلے ہی کرونا وائرس کے مریضوں سے بھرا ہوا تھا۔

کرونا سے متاثرہ ماں کی نومولود بچی بھی وائرس کا شکار

بچے کی حاملہ ماں کو حمل کے آخری ہفتے میں بخار کی شکایت ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

حاملہ ماں کا بھرپور علاج کیا جارہا تھا اور وہ روبصحت تھی، اس دوران اس نے بچی کو بھی جنم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -