پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

اسپتال کی کینٹین کے پاس سے نومولود کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینکا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے ہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا تھا۔

چیئر پرسن سارہ احمد نے بتایا تھا کہ ریسکیو ٹیم نے گروہ سے نومولود بچی کو تحویل میں لے لیا، بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن نے بتایا کہ گرفتار گروہ میں تین مرد اور عورت شامل ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو تحویل میں لی گئی نومولود کی کفالت کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں