تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت میں قبرستان سے نومولود کی لاش غائب! آخر ماجرا کیا ہے؟

نئی دہلی : بھارتی ریاست تلنگانہ میں قبرستان نے نومولود بچوں کی لاشیں غائب ہونے لگیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث لاشوں کو سڑکوں، دریاؤں اور ندیوں میں پھینکنے کے واقعات تو رونما ہورہے تھے لیکن اب قبرستان سے نومولود بچوں کی لاشوں کے غائب ہونے کے واقعات بھی رونما ہونا شروع ہوگئے۔

حال میں ایک نومولود بچے کی لاش غائب ہونے کا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں حیدرآباد کے علاقے پہاڑی شریف کے قبرستان میں 3 جولائی کو دفن کیے گئے بچے کی لاش غائب ہوگئی۔

بچے کے والد سلمان نے نومولود کی لاش غائب ہونے کی شکایت مقامی تھانے میں درج کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ قبرستان میں گزشتہ ہفتے 3 جولائی کو تدفین کی گئی تھی لیکن 9 جولائی کو قبرستان آئے تو دیکھا کہ قبر کھلی ہوئی ہے اور قبر سے لاش غائب ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قبرستان دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے نشئی اور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ہے جب کہ گندگی کے باعث خنزیروں کی آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے جو قبور کی بے حرمتی کا باعث ہے۔

مقامی افراد کو قبروں سے لاشوں کے غائب ہون پر شدید تشویش ہے تاہم حکومتی اداروں اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے واقعے کے کوئی ردعمل سامنے نہیں آرہا۔

Comments

- Advertisement -