اڈیشہ: بھارتی ریاست اڈیشہ میں ایک تنگ کنوئیں (بورویل) میں 10 گھنٹوں سے پھنسی نوازئیدہ بچی کو بچا لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو بھارتی ریاست اڈیشہ کے ضلع سمبل پور کے ایک گاؤں لاری پلی میں ایک خشک اور تنگ کنوئیں میں نوزائیدہ بچی گر کر پھنس گئی تھی جسے ریسکیو اہل کاروں نے دس گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آخرکار بہ حفاظت ریسکیو کر لیا۔
آپریشن میں 40 سے زیادہ فائر سروس اور ڈیزاسٹر ریسپانس اہلکاروں نے حصہ لیا، ایک خصوصی طیارہ بھی طلب کیا گیا تھا جس میں اہم سازوسامان موجود تھا، بچی کو اس دوران آکسیجن بھی فراہم کی جاتی رہی۔
لوگوں کو بچی کے بارے میں اس وقت پتا چلا تھا جب انھوں نے خشک کنوئیں میں بچی کے رونے کی آوازیں سنیں، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور اس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
An infant was trapped in an abandoned bore well in Odisha’s Sambalpur and was rescued after an over five hour operation. The infant was taken to a hospital in Sambalpur in an ambulance. The baby, reportedly newborn, has no claimant.
Salute @DmSambalpur @OdishaF_ES pic.twitter.com/PjYegBof71— Manas Behera. ANI (@manasbehera07) December 12, 2023
بچی تقریباً 20 فٹ کی گہرائی میں پھنسی ہوئی تھی، جس کے لیے کنوئیں کے پاس ہی تین ایکسکیویٹرز کی مدد سے اتنی ہی گہرائی کا ایک اور گڑھا کھودا گیا، جب کہ بورویل کے لوہے کے پائپ کو کاٹنے اور بچی کو نکالنے کے لیے الیکٹرک کٹر کا استعمال کیا گیا۔
بورویل کے پاس ہزاروں لوگ جمع ہو گئے تھے، اور بچی کے زندہ بچنے کے لیے دعائیں کر رہے تھے، حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شیرخوار بچی کو کوئی پھینک کر گیا تھا۔ ریسکیو اہل کاروں نے کہا کہ یہ ایک مشکل آپریشن تھا لیکن شکر ہے کہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔