لاہور: پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 4 نومنتخب ارکان سے عہدے کا حلف لیا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہی ہوگا۔
سنی اتحاد کونسل کے نوابزادہ وسیم، حافظ فرحت نے حلف اٹھایا، ق لیگ کے چوہدری شافع حسین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی سیٹوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لیے ن لیگ کے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمدد بچھر مدمقابل ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ملک ظہیر اقبال اور معین ریاض قریشی کے درمیان مقابلہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے 148 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا، اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا تھا۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے چناؤ کے لیے ووٹنگ کل ہو گی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبائی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے لیے شیڈول جاری کیا ہے۔
آغا سراج درانی نے بتایا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے اور شام 6 بجے تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی جبکہ شام 7 بجے منظور کاغذات نامزدگی کی فہرست جاری کی جائے گی۔
جاری شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہو گا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔