مظفر آباد :آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا ہے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا.
تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جس میں اسپیکر سردار غلام صادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا.
اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی فعال ہوگئی ہے،ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی سپیکراسمبلی کا بھی انتخاب کیا جائےگا.
*راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا اعلان
یاد رہے اس سے قبل رواں ہفتے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر کو نئے وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا اعلان کیا تھا.
یاد رہے کہ اسپیکرکےلیے مسلم لیگ ن نے شاہ غلام اورڈپٹی اسپیکرکےلیے فاروق طاہر کو نامزد کیا ہے.
واضح رہے کہ آزادا کشمیرانتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کی تھی .