جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

نو منتخب وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا اپوزیشن کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نو منتخب وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے اسمبلی میں پہلے خطاب میں اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر اور دل کےدروازے 24گھنٹے کھلے ہیں، میرے دل میں کسی کیلئےانتقام یا بدلے کا جذبہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب کا شکریہ اداکرتی ہوں، اللہ کا سر جھکا کر شکر ادا کرتی ہوں، جناب اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید کرتی ہوں آپ کی قیادت میں ایوان جمہوری اصولوں کو سربلند رکھےگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن کے فاضل ارکان یہاں موجود نہیں،میرا دل تھا کہ وہ آج یہاں ہوتے اور سیاسی اور انتخابی عمل میں شامل ہوتے، میں سمجھتی ہوں جمہوری عمل اور سیاست میں مقابلہ کرناکتنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ہم پر بھی مشکل وقت آیا اور کافی لمبا وہ سفر تھا ہر چیز ہمارےخلاف تھی،اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے بطور جماعت میدان خالی نہیں چھوڑا تھا، ووٹ دینےاور نہ دینےوالوں کی بھی وزیراعلیٰ ،بیٹی اور بہن ہوں ، اپوزیشن کومیسج دیتی ہوں،میرے دفتر اور دل کےدروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔

انھوں نے اپنے ایک ایک کارکن ، نوازشریف،شہبازشریف اپنی پوری جماعت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےمجھے اس منصب کیلئےنامزدکیابلکہ میراساتھ دیا، میں جتنی وزیراعلیٰ ن لیگ کی ہوں اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اورپنجاب کےعوام کابھی شکریہ اداکرتی ہوں، میں ہر سیاسی کارکن کی خدمات کا اعتراف کرتی ہوں اور شاباش دیتی ہوں، یہ پاکستان کی ہر بیٹی ،۔بہن اور ماں کا اعزاز ہے کہ پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہے اور امید کرتی ہوں یہ سلسلہ چلتا رہے گا کوئی اور خاتون بھی میری جگہ لے گی۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی میں موجود خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بہت بڑی تعدادمیں خواتین بھی موجود ہے ،آج یہ تاریخ رقم ہورہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ، یہ ثبوت ہے کہ عورت اور بیٹی ہونا خواب کی تعبیر میں رکاوٹ نہیں۔

اسمبلی سے پہلے میں مریم نواز نے اپنی مرحوم والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مجھے حالات کیلئے تیارکیا، دعا کرتی ہوں کہ اللہ میری والدہ کو جنت نصیب کریں،آمین ، میری والدہ زندگی گزارنے کا طریقہ مجھے سکھاگئی وہ اس طرح میرےساتھ ہیں، مجھے والدہ نے سکھایا کہ حالات کا مقابلہ مضبوطی سےکیسے کرناہے، صبر اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔

نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اس کرسی سے ترقی کے بہت منازل طےکئے ، اللہ نے نوازشریف کو ان اعزاز سے نوازا جو کسی اور کے حصے میں نہیں ، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز نوازشریف کے پاس ہے، 25کروڑ میں نوازشریف واحد شخص ہیں جنہیں تین بار عوام نے وزیراعظم بنایا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ نامزدگی سے لیکر ہر منٹ نوازشریف نے میرے ساتھ بیٹھ کراگلے 5سال کیلئے پلان ترتیب دیا، نوجوانوں کو پیغام دیناچاہتی ہوں کہ یہ میری ذمہ داری ہیں ، میں اپنے بچوں کو کہنا چاہتی ہوں والدین کی عزت اور قدر کریں ، والدین کی دعائیں انسان کو وہاں تک پہنچادیتی ہیں جہاں کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

اپنے خطاب میں شہبازشریف کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کرسی پر وہ شخص بھی رہا، جسے عوام خادم اعلیٰ اور پنجاب اسپیڈ کے نام سے جانتے ہیں، شہباز شریف کی خدمت اور اسپیڈ کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے، جس کرسی پر آج آپ نے بٹھایا یہ بہت بڑی ذمہ داری میرے کندھوں پر ہے، میرا مقابلہ کسی مخالف سے نہیں بلکہ میری جماعت کی سینئر قیادت سے ہے، مجھے صرف امیدوں کو پورا نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کارکردگی دکھانی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج بطور وزیراعلیٰ اس ایوان کر ہر رکن میرے لئے قابل احترام ہے ، امید کرتی ہوں سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر سب میرے ہاتھ مضبوط کریں گے اور چاہتی ہوں پورا ایوان ملکر پنجاب کےعوام کی خدمت کرسکیں۔

اپوزیشن کو بھی کہناچاہتی ہوں آپ کے حلقے کےعوام کےمسائل بھی حل کروں گی، سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر اب میں پنجاب کے ساڑھے12کروڑ عوام کی وزیراعلیٰ ہوں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں