بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

شادی کے 2 دن بعد نوسرباز دلہن دلہا کو لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں نئی نویلی دلہن مبینہ طور پر شادی کے دو دن بعد دلہا کو لوٹ کر فرار ہوگئی۔

متاثرہ دلہے خادم حسین نے تھانہ سٹی میں سمیرا نامی لڑکی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ میری دو روز قبل سمیرا سے شادی ہوئی تھی۔

خادم حسین نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی والوں کی طرف سے نکاح جعلی ڈالا گیا، سمیرا گھر سے نقدی اور سونا اٹھا کر غائب ہوگئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل نشہ آور دودھ پلا کر دلہن کو اغوا کرنے کی واردات پیش آئی تھی۔ پنجاب کے شہر شجاع آباد میں رشتے سے انکار پر ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا تھا۔

رشتے سے انکار پر ذیشان نامی ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے شادی والے گھر سے دلہن کو اغوا کیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم 16 سالہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اہل خانہ کے انکار پر طیش میں آگیا اور موقع پاتے ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں