اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

نوبیاہتا جوڑا ملتان ٹیسٹ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں نوبیاہتا جوڑا بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں نوبیاہتا جوڑا دُلہا اور دُلہن میچ دیکھنے کے لیے تیار ہوکر پہنچے اور دُلہن کی خواہش پر دُلہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی اسٹیڈیم لے کر پہنچ گیا۔

اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جسے اُنہوں نے پورا کردیا۔

- Advertisement -

دولہا نے بتایا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیاب کرے۔

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا اور جلد ہی دو وکٹیں گرا دیں۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایک کھلاڑی کو آؤٹ کردیا، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔

ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر حاصل کی، ساجد اور نعمان کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔

پاکستانی بولرز کو آخری وکٹ کے لیے سخت محنت کرنا پڑی، مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 163 رنز تک پہنچایا جس کے بعد نعمان علی نے آخری وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر41.1 اوورز بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل؟

جبکہ پہلی اننگ میں پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 154رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز20 وکٹیں گرگئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں