اشتہار

معمولی سی غلطی نے نو بیاہتے جوڑے کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں گاڑی چلانے کے دوران معمولی سے غلطی نے نو بیاہتے جوڑے سمیت 4 افراد کی جان لے لی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع ہردا میں کار کو خوفناک حادثہ پیش آگیا جس میں نو بیاہتا جوڑے اور فیملی کے دو افراد سوار تھے۔

شادی سے واپسی پر ان کی گاڑی سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی جس کے فوراً بعد اس میں زور دار دھماکا ہوا اور تمام افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

آگ نے اتنی تیزی سے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لیا کہ کسی کو کار سے نکلنے کا موقع نہیں ملا۔

معمولی سی غلطی نے نو بیاہتے جوڑے کی جان لے لی

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی درخت سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جبکہ آگ نے اسے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی جبکہ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔

حادثہ کیسے پیش آیا، پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں