پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

نئی نویلی دُلہن شارک کے حملے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کے ایک دن بعد نئی نویلی دُلہن کو جزیرے پر گھومنے جانا ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ نئی نویلی دُلہن پر بہاماس جزیرے میں شارک کے حملے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون کی سمندر میں شارک کے حملے سے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، خاتون اتوار کے روز شادی کے بندھن میں بندھی تھیں اور پیر کو اپنے شوہر کے ہمراہ سمندر پر گھومنے گئیں تھیں جہاں شارک نے حملہ کردیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ہمراہ شخص اس کا شوہر شارک کے حملے میں محفوظ رہا، دونوں سمندر کے تقریباً تین سے چار میل اندر تھیں جب انہیں شارک نے کاٹا۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سمندر کنارے موجود ایک لائف گارڈ نے بروقت کارروائی کرکے ایک کشتی کے ذریعے خاتون اور مرد کو بچانے کی کوشش کی لیکن خاتون کے جسم کے دائیں طرف شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

امریکی میں موجود آبی جانوروں کے ماہر کا کہنا ہے کہ بہاماس کے سمندروں میں 30 سے 40 اقسام کی شارک مچھلیاں موجود ہیں جس میں سے کریبین ریف شارک، بُل شارک، ٹائیگر شارک یا بلیک ٹِپ شارک اکثر ایسے حملے کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ بہاماس کے سمندر میں سنہ 1749 سے لے کر اب تک 33 شارک کے حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں