جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نئی نویلی دلہن نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان: صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں نوبیاہتا دلہن نے شادی کے دو روز بعد خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی میں نوبیاہتا دلہن نے شادی کے دو روز بعد ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ دلہن کی 2 دن پہلے پرویز نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی جی خان پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: دلہا نے دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں شوہر نے دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اوچ شریف میں حق مہر کا قیمتی پلاٹ واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوا خاوند نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی شوہراجمل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقتولہ نصرت کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں