تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نوبیاہتا جوڑا شادی کے 24 گھنٹے کے بعد مردہ پایا گیا

مصر میں جوڑے کی شادی کے 24 گھنٹے بعد لاشیں برآمد ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مصری جوڑے کی اپنی شادی کے 24 گھنٹے سے کم وقت میں دم گھٹے سے موت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 22 سالہ دلہا اور 19 سالہ دلہن کمرے میں ہیٹر سے کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

جوڑے کے اہلخانہ کو اس سانحے کا پتا اس وقت چلا جب وہ اگلی صبح ان کے گھر پہنچے تھے۔

والدین نے کافی دیر تک دروازہ کھٹکھٹایا تو کسی نے جواب نہ یا جس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے تو ان دونوں کو کمرے میں مردہ پایا۔

مزید پڑھیں: شادی کے آدھے گھنٹے بعد دلہن نے دلہا کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا

پولیس کے مطابق جوڑے کی موت پانی کے ہیٹر سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مصر کے جنوب کے ایک گاؤں میں 21 سالہ دلہن اسرا شابان شادی کے آدھے گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی تھی، دلہن نے اسپتال میں دلہے کے ہاتھوں میں دم توڑا تھا۔

دلہن کی اچانک موت پر والد اور شادی میں شریک دیگر رشتے دار حیران رہ گئے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب کے اختتام کے بعد دلہن نے تھکن، پیٹ اور سینے میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔

دلہن نے اپنے گھر والوں سے کہا تھا کہ وہ اسے نہ چھوڑیں، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر دلہن نے آخری سانسیں لیں۔

Comments

- Advertisement -