جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

میرے استعفے سے متعلق خبر بےبنیاد ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے مستعفی ہونے کی تردید کرتے ہوئے استعفے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے اکرم چیمہ نے کہا کہ میرے استعفے سے متعلق خبر بےبنیاد ہے، استعفی دیا نہ پارٹی قیادت کے خلاف کوئی تحفظات ہیں۔

اکرم چیمہ نے کہا کہ جیو نیوز گمراہ کن خبر چلا رہا ہے جس پر چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا، جیو نیوز میرے خلاف بےبنیاد اورجھوٹی خبر کی تشہیر فوری روکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، جیونیوز من گھڑت خبر چلوانے والے عناصر کے نام بتائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے کوئی اختلافات یا تحفظات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں