جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

پاک ایران سرحد سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

دفتر خارجہ نے پاک ایران سرحد کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ایران سرحد کی بندش سے متعلق خبریں  گمراہ کن اور جھوٹی ہیں پاکستان اور ایران کے درمیان تمام بارڈر کراسنگ مکمل فعال ہیں اور سرحد پر آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرحدی صورتحال سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور تمام بارڈر کراسنگ مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ نے خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہم منصب سے رابطہ کر کے خطے کی بگڑتی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے کہا اسرائیل کے ایران پر بلاجواز حملوں سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے اس مسئلے پر بات چیت کی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت پر اتفاق کیا۔

پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ترکمان کے شہر اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 107 پاکستانی وطن پہنچے ہیں۔

ایرانی فضائی حدود کی بندش پر پاکستانی شہری زمینی راستے سے اشک آباد منتقل کیے گئے تھے، اس سلسلے میں ایرانی و ترکمان حکام سے رابطے میں رہ کر پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی، مسافروں نے بر وقت اقدام پر حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں