پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

’’او اور اے لیول‘‘ کے آج منسوخ ہونیوالے پرچے دوبارہ کب لیے جائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد برٹش کونسل نے آج پاکستان میں او اور اے لیول کے پرچے منسوخ کر دیے ہیں جو دوبارہ نہیں لیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں امن وامان سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جہاں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے آج ملک بھر کے تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے وہیں برٹش کونسل نے بھی آج پاکستان میں ہونے والے او اور اے لیول کے پرچے منسوخ کر دیے ہیں۔

برٹش کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیمبرج سسٹم کے تحت آج ہونے والے او لیول اور اے لیول کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کے مطابق آج او لیول فزکس اور اے لیول کا میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے جب کہ دیگر تمام ممالک میں آج ہونے والا پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تاہم پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ طلبہ کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے۔

برٹش کونسل کے مطابق پاکستان میں آج منسوخ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے بلکہ تمام امیدواروں کو ایوریج مارکنگ پر نمبرز دیے جائیں گے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں